لاہور: جائیداد کے تنازع پر بھتیجے نے چچا کو قتل کردیا
لاہور: (دنیا نیوز) کوٹ لکھپت میں جائیداد کے تنازع پر بھتیجے نے چچا کو قتل کردیا۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 53 سالہ محمد سلیم کے نام سے ہوئی ہے، دونوں میں وراثتی زمین کا تنازع چل رہاتھا، ملزم طلعت نے طیش میں آکر گولی مار دی۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا، مقتول محمد اسلم کی لاش کو مردہ خانہ منتقل کردیا گیا، ضروری کارروائی کے بعد مقتول کی لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، فرار ہونے والے ملزم کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔