کراچی میں پولیس کا کومبنگ سرچ آپریشن، 7 ملزموں سمیت 11 افراد گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کومبنگ سرچ آپریشن کے دوران 7 ملزموں سمیت گیارہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

ضلع ویسٹ کے مختلف علاقوں منگھو پیر، گلشن معمار، سرجانی، اقبال مارکیٹ اور اورنگی ٹاون کے علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کومبنگ سرچ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران پانچ موٹر سائیکل لفٹرز، دو گٹکا فروش اور 4 مشتبہ و غیر ملکی افراد کو گرفتار کر کے مقامی تھانوں میں منتقل کر دیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے 5 مسروقہ موٹر سائیکلیں اور گٹکا برآمد کر لیا، گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

دوسری جانب بلدیہ گلشن مزدور میں ایک ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا، شہریوں نے زخمی ڈاکو کو پولیس کے حوالے کر دیا، گرفتار ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں