مفت عمرہ کا جھانسہ دیکر زائرین کو سعودی عرب بھیجنے والا بڑا آئس ڈیلر گرفتار
جڑانوالہ: (دنیا نیوز) مفت عمرہ کا جھانسہ دے کر زائرین کو سعودی عرب بھیجنے والا بڑا آئس ڈیلر گرفتار کر لیا گیا۔
سعودی عرب کی عدالت نے مفت عمرہ کرنے والی 3 خواتین سمیت 5 افراد کو 25، 25 سال قید کی سزا سنائی۔
گروہ کے سرغنہ شاہ صدام نے سادہ لوح دیہاتیوں کو مفت عمرہ کا جھانسہ دے کر آئس سعودی عرب بھیجی، پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ نے بین الاضلاعی منشیات سپلائر شاہ صدام کو گرفتار کر لیا۔
ملزم شاہ صدام کے قبضے سے 5 کلو سے زائد منشیات برآمد ہو گئی، ریکارڈ یافتہ منشیات فروش شاہ صدام کو پابند سلاسل کر دیا گیا، گرفتار ملزم مختلف علاقوں میں چرس و آئس کی فروخت کرتا تھا۔