وزیر خارجہ اسحاق ڈار دورہ سعودی عرب کیلئے آج رات روانہ ہوں گے
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج رات سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل 10 جنوری کو جدہ میں او آئی سی کونسل آف فارن منسٹرز کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔