شہر قائد میں ڈاکوؤں نے ایک اور ماں کی گود اجاڑ دی

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور ماں کی گود اجاڑ دی۔

شمسی البدر سوسائٹی میں ڈکیتی مزاحمت پر 22 سالہ نوجوان قتل کر دیا گیا، مقتول 4 بہن بھائیوں میں سب سے بڑا اور والدین کا سہارا تھا، شعیب دکان پر تھیلیاں فروخت کرکے گھر والوں کی کفالت کرتا تھا۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، مقتول شعیب کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا۔

عینی شاہد کا کہنا ہے فرار ہونیوالے ملزمان دکان سے کچھ دور گڑھے میں گر گئے، شعیب پکڑنے کیلئے دوڑا تو ڈاکوؤں نے گولی چلا دی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزموں کو پکڑنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔

کراچی میں رواں سال ڈکیتی مزاحمت کے دوران 3 افراد جانیں گنوا چکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں