ارشاد بھٹی کا اہلیہ سما راج کے ساتھ شاہی فوٹو شوٹ وائرل

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف صحافی اور اینکر پرسن ارشاد بھٹی کا اہلیہ سما راج کے ساتھ بادشاہوں کے انداز میں کرایا گیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

ارشاد بھٹی نے اہلیہ کی سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے ترکیہ کے تاریخی شہر استنبول میں واقع ایک شاندار روف ٹاپ کا انتخاب کیا جہاں دونوں نے شاہانہ انداز میں فوٹو شوٹ کروایا۔  

اس موقع پر سما راج نے ایک ویڈیو اور جذباتی پیغام بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ شکریہ آپ نے میری سالگرہ کو یادگار بنا دیا، آپ کی موجودگی میری زندگی کا سب سے بڑا تحفہ ہے، اللہ ہمیشہ مجھے آپ کی قربت سے نوازے، آمین۔

فوٹو شوٹ میں ارشاد بھٹی اور سما راج نفیس اور شاہانہ لباس میں ملبوس نظر آئے جبکہ پس منظر میں استنبول کی خوبصورتی نے مناظر کو مزید جادوئی بنا دیا، تصاویر میں جوڑے کے درمیان محبت سکون اور باہمی اعتماد نمایاں طور پر جھلکتا دکھائی دیتا ہے، سوشل میڈیا صارفین نے تصاویر پر بھرپور ردعمل دیتے ہوئے سما راج کو سالگرہ کی مبارک باد دی جبکہ جوڑے کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ ارشاد بھٹی کی پہلی اہلیہ فروری 2022 میں کینسر کے باعث انتقال کر گئی تھیں جس کے بعد وہ اپنے دو بچوں کے ساتھ ایک مشکل دور سے گزرے، 2024 میں انہوں نے اپنی دیرینہ دوست سما راج سے نکاح کیا جسے مداحوں نے خوشی، محبت اور دعاؤں کے ساتھ خوش آمدید کہا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں