گوجرانوالہ میں 4 مبینہ پولیس مقابلے، 5 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں پولیس کے ساتھ چار مبینہ مقابلے ہوئے، جن میں پانچ ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق یہ مقابلے تھانہ صدر کامونکی، سیٹلائٹ ٹاؤن، پیپلز کالونی اور تھانہ صدر گوجرانوالہ کے علاقوں میں پیش آئے، مقابلوں کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ملزمان میں فرحان، عمر، رضوان، وسیم اور شبیر شامل ہیں، تمام ملزمان کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کر لی گئی ہے، مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔