شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق

شمالی وزیرستان:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ میرانشاہ بائی پاس روڈ پر آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس سے دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ دو زخمی بھی ہوئے۔

دوسری جانب پولیس کا مزید کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو میرانشاہ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کا علاج ومعالجہ جاری ہے، علاوہ ازیں واقعہ ذاتی دشمنی تھا یا وجہ کوئی اور، مختلف زوایے سے تفتیش شروع کردی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں