لندن: ایرانی سفارتخانے میں گھسنے کے الزام میں 2 افراد گرفتار
لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ کے دارالحکومت میں ایرانی سفارتخانے میں گھسنے اور پرچم اتارنے کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق لندن میں مظاہرین نے ایرانی سفارتخانے پر لہراتا ایران کا پرچم اتار کر اپوزیشن کا پرچم لہرا دیا، وائرل ویڈیو میں ایرانی سفارتخانے کے بعد عوام کو حکومت مخالف نعرے بازی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قانون ہاتھ میں لینے والے مظاہرین کو حراست میں لے لیا، بعدازاں ایرانی سفارتخانے نے دوبارہ سرکاری پرچم لہرا کر ایکس پر شیئر کر دیا۔