جمرود میں ٹریفک کے المناک حادثے میں دولہا سمیت 4 افراد جاں بحق

جمرود: (دنیا نیوز) جمرود میں ٹریفک کے المناک حادثے میں دولہا سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں دولہے سمیت چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا، دولہا اپنے دوستوں کے ہمراہ سیلون سے واپس آ رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں منصور ولد عبدالقار، نعمان ولد مجیب، سہیل، ضراب ولد خوشدل شامل ہیں، جاں بحق افراد کی نعشیں قریبی ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لئے ہیں اور حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں