پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی 20 سیریز برابر ہوگئی

دمبولا: (دنیا نیوز) تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 14 رنز سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کرلی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونیوالی ٹی 20 سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 12 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے، سری لنکا کی جانب سے داسن شاناکا 34 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے، کوشال مینڈس 30، دھننجایا ڈی سلوا 22 رنز، چارتھ اسالنکا نے 21 اور کامل مشارا نے 20رنز بنائے۔

دمبولا میں بارش کے باعث میچ کا ٹاس پاکستانی وقت کے مطابق چھ بجے ہونا تھا جو بارش کے باعث 8 بجکر 30 منٹ پر ہوا جبکہ میچ کو 12، 12 اوورز تک محدود کیا گیا تھا۔

قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ ’ایک وجہ یہ بھی ہے کہ یہ میچ مختصر ہے، اس لیے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔‘

دونوں ٹیموں نے اپنی لائن اپ میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، پاکستان کی جانب سے خواجہ نافے اپنا ڈبیو کر رہے ہیں جبکہ نسیم شاہ بھی ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ بارش منسوخ کردیا گیا تھا، گرین شرٹس کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں