پاکستان انڈر 19 ٹیم مسونگو سے بولاوائیو پہنچ گئی

بولاوائیو: (ویب ڈیسک) پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے مسونگو سے بولاوائیو پہنچ گئی۔

ٹیم مسونگو سے روانہ ہو کر بولاوائیو پہنچ گئی جہاں وہ ایونٹ سے قبل اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیموں کے درمیان پہلا وارم اپ میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہو سکا جس کے سبب دونوں ٹیمیں بھرپور پریکٹس سے محروم رہیں۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ منگل 13 جنوری کو بولاوائیو میں امریکا کے خلاف کھیلے گی جس میں کھلاڑیوں کو میگا ایونٹ سے قبل اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کا آغاز 15 جنوری سے ہوگا جبکہ پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 16 جنوری کو ہرارے میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں