نیدرلینڈز نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا

ایمسٹرڈیم: (ویب ڈیسک) نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا جو 7 فروری سے سری لنکا اور بھارت میں شروع ہو گا۔

ٹیم کی قیادت کپتان اسکاٹ ایڈورڈز کریں گے جو گزشتہ ورلڈ کپ میں بھی ٹیم کی قیادت سنبھال چکے ہیں، سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں تجربہ کار اور ایسے نئے کھلاڑی بھی شامل کیے گئے ہیں جو گزشتہ دو سالوں سے ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔

نیدرلینڈز کے سکواڈ میں اسکاٹ ایڈورڈز (کپتان وکٹ کیپر)، کولن آکرمین، نوا کرویس، باس ڈی لیدے، ارین ڈٹ، فریڈ کلاسن، کائل کلین، مائیکل لیوٹ، زیک لائن کیچٹ، میکس او’ڈوڈ، لوگن وان بیک، ٹم وان ڈر گوکٹن، ریلوف وان ڈر میر وے، پال وان میکرن، ثاقب ذوالفقار

ٹیم کے ہیڈ کوچ ریان کک ہیں جبکہ ریان وان نئیرک اور ہینو کوہن اس کے اسسٹنٹ کوچ ہیں۔ نیدرلینڈز گروپ A میں پاکستان، نمیبیا، امریکا اور بھارت کے ساتھ مقابلہ کرے گا۔

ہیڈ کوچ نے کہا ہے کہ ہمارے اسکواڈ میں ایسے آپشنز موجود ہیں جو مخالف ٹیم کے خلاف موثر ثابت ہوں گے تجربہ بھی اہم ہو گا کیونکہ ہم گروپ مرحلے میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں