پاکستان ریلویز کی پہلی عید سپیشل ٹرین لاہور سے روانہ

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ریلویز کی پہلی عید سپیشل ٹرین لاہور سے روانہ ہو گئی۔

ریلوے کی پہلی عید سپیشل ٹرین شام 7 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوئی، پہلی سپیشل ٹرین تین بج کر 45 منٹ پر بروز منگل کراچی کینٹ سٹیشن پر پہنچے گی۔

پاکستان ریلوے کی جانب سے عید پر 4 سپیشل ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔

دوسری عید سپیشل ٹرین 17 مارچ کو صبح 10:00 بجے کوئٹہ سے روانہ ہو کر 18 مارچ کو شام 4:30 بجے راولپنڈی پہنچے گی۔

تیسری عید سپیشل ٹرین 17 مارچ کو شام 7:00 بجے کراچی سٹی سٹیشن سے روانہ ہو کر 19 مارچ کو صبح 5:00 بجے پشاور کینٹ سٹیشن پہنچے گی۔

چوتھی عید سپیشل ٹرین 18 مارچ کو شام 7:30 بجے کراچی کینٹ سٹیشن سے روانہ ہو کر 19 مارچ کو شام 5:30 بجے لاہور پہنچے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں