نائیجیریا میں 3 خودکش دھماکے، 23 افراد ہلاک، 108 زخمی

ابوجا: (ویب ڈیسک) نائیجیریا میں مشتبہ 3 خودکش بم دھماکوں میں 23 افراد ہلاک اور 108 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق یہ حملے شمال مشرقی صوبے بورنو کے دارالحکومت میدوگوری کے مختلف مقامات پر کیے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک دھماکا مارکیٹ جبکہ ایک  پوسٹ آفس کے قریب ہوا۔

دھماکوں میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں