کراچی اوپن سکواش ٹورنامنٹ: مصری کھلاڑیوں نے دونوں ٹائٹل جیت لیے
کراچی: (دنیا نیوز) کراچی اوپن انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ 2026 کے مینز اورویمن دونوں ٹائٹلز مصری کھلاڑیوں نے جیت لیے۔
کریک کلب پر کھیلے جانے والے پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ انعامی رقم 2 لاکھ 42 ہزار 5 سو ڈالرز کے ٹورنامنٹ میں ویمن ٹائٹل ٹاپ سیڈ و عالمی نمبر3 مصر کی امینہ عرفی نے جیت لیا جبکہ مینز ٹائیٹل عالمی جونیئر چیمپین مصر کےمحمد زکریا نے جیت لیا۔
ٹورنامنٹ کے فائنل میں امینہ عرفی نے عالمی نمبر 7 ملائیشیا کی سیوا سانگری سبرامنیم کو3-0 سے شکست دی جبکہ عالمی نمبر 11 مصر کے محمد ذکریانے اپنے ہم وطن سیڈ 6عالمی نمبر 14آل ابو العنین کو دلچسپ مقابلے کے بعد2-3سے شکست دی۔
سکواش لیجنڈ جہانگیر خان، اولمپینز اصلاح الدین، سمیع اللہ خان اور حسن سردار نے بھی فائنل دیکھا، سابق گورنر سندھ جنرل (ر) معین الدین حیدر بھی فائنل دیکھنے والوں میں شامل تھے۔