زمین کے براہ راست مشاہدے کیلئے جمعرات کو یومِ گردشِ منایا جائے گا: سپارکو

اسلام آباد :(دنیا نیوز) دنیا بھر میں کل (جمعرات) کو یومِ گردشِ زمین منایا جائے گا۔

سپارکو ترجمان کے مطابق یومِ گردشِ زمین سائنسی تاریخ کے ایک اہم سنگِ میل کی یاد دہانی، 8 جنوری 1851 کو لیون فوکو نے زمین کی گردش کا عملی ثبوت پیش کیا، فوکو پینڈولم کے ذریعے زمین کی گردش کا براہِ راست مشاہدہ کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ تجربہ زمین کی حرکت کا پہلا واضح اور قابلِ فہم ثبوت قرار دیا جاتا ہے، فوکو کے تجربے نے سائنسی نظریے کو عملی مظاہرے میں تبدیل کیا، زمین کی گردش دن اور رات کے نظام کی بنیادی وجہ ہے۔

سپارکو ترجمان کا کہنا تھا کہ24 گھنٹے کے دن کا تصور زمین کی مسلسل گردش سے وابستہ ہے، زمین کی حرکت موسمی نظام اور سمندری دھاراؤں کو متاثر کرتی ہے، ہواؤں کے رخ اور موسمی تغیرات زمین کی گردش سے جڑے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ سیٹلائٹ نظام اور جی پی ایس کے لیے زمین کی گردش کی درست سمجھنا ضروری ہے، جدید مواصلاتی اور نیویگیشن نظام زمین کی گردش پر انحصار کرتے ہیں، یومِ گردشِ زمین سائنسی مشاہدے اور تحقیق کی اہمیت اُجاگر کرتا ہے۔

سپارکو ترجمان کا مزید کہنا تھا اِسی طرح پاکستان کے لیے یہ دن سائنسی تعلیم اور تکنیکی شعور کی یاد دہانی ہے، موسمی نگرانی اور آفات کے انتظام میں زمین کی حرکت کا کلیدی کردار ہے، یومِ گردشِ زمین نوجوان نسل کو سائنس کی جانب راغب کرنے کا موقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں