لاہوریوں کیلئے ایمرجنسی موبائل فون چارجنگ سروس متعارف
لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا بڑا اقدام سامنے آ گیا، لاہور میں ایمرجنسی فری موبائل فون چارجنگ سروس کا آغاز کردیا۔
سیف سٹیز ترجمان کے مطابق لاہور میں ایک ہی مقام پر چار سہولیات میسر ہیں جن میں پینک بٹن، سی ایم فری وائی فائی، ایمرجنسی فری موبائل فون چارجنگ اور 24/7 شہریوں کی حفاظتی نگرانی کریں گے۔
ترجمان نے بتایا شہریوں کے تحفظ کے لیے سیفٹی زونز مزید مؤثر، ایمرجنسی فری موبائل فون چارجنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی، شہر کے 100 مقامات پر ایمرجنسی فری موبائل فون چارجنگ سروس فراہم کرنے کا منصوبہ ہے ۔
سیف سٹی ترجمان نے بتایا کہ لاہور میں اب تک 30 مقامات پر ایمرجنسی فری موبائل فون چارجنگ پورٹس نصب ہیں،عوام نے ایمرجنسی فری موبائل فون چارجنگ سہولت سے استفادہ حاصل کرنا شروع کر دیا۔
دوسری جانب ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا عوامی تحفظ کی جانب ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا، سیفٹی زونز میں جدید سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔