بانی پی ٹی آئی کی سیاست اور سوچ سے شدید اختلاف ہے: شرجیل میمن

کراچی: (دنیا نیوز) سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاست اور سوچ سے اختلاف ہے۔

شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کھل کر طالبان دہشت گردوں کو سپورٹ کرتے ہیں، تحریک انصاف کی لیڈر شپ نے اپنے لوگوں کو گالیاں دینے کے علاوہ کچھ نہیں سکھایا، یہ ملک کے اداروں کے خلاف گھناؤنا پروپیگنڈا کررہے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو سندھ میں پروٹوکول دیں گے، ہمارے صوبے کے عوام مہمان نواز ہیں، سہیل آفریدی کو قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں