حکومت اپوزیشن سے ڈائیلاگ کیلئے تیار ہے: طارق فضل چودھری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن سے ڈائیلاگ کیلئے تیار ہے۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا کہ وزیراعظم پانچ مرتبہ انہیں مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں، کسی بھی مسئلے کا حل بات چیت میں ہوتا ہے، پی ٹی آئی اپنی صفوں میں کنفیوژن کو دور کرے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرے، وزیراعظم ملک میں بہترین گورننس کا ماڈل چاہتے ہیں، معاشی صورتحال بہتر کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں