بلوچستان میں ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ اپریل میں شروع ہوگا
کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ رواں سال اپریل میں شروع ہوگا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق ریلوے ٹریک کا یہ منصوبہ چاغی کے علاقے نوکنڈی سے سبی تک 600 کلومیٹر طویل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 400 ملین ڈالر کا منصوبہ 3 سال میں مکمل کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے بعد سفری سہولیات آسان ہوجائیں گی۔