عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج (جمعہ کے روز) فی اونس سونے کی قیمت میں 34 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں سونے کی نئی عالمی قیمت 4 ہزار 472 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3400 روپے کے اضافے 4 لاکھ 69 ہزار 562 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 2915 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 2 ہزار 573 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 70 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 195 روپے کی سطح پر آگئی ہے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 60 روپے کے اضافے سے 7 ہزار 25 روپے ہوگئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں