یورپ نے گرین لینڈ کی سکیورٹی کو سنجیدہ نہ لیا تو امریکا کارروائی کر سکتا ہے، جے ڈی وینس

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ اگر یورپ نے گرین لینڈ کی سکیورٹی کو سنجیدہ نہ لیا تو امریکا کارروائی کر سکتا ہے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے گرین لینڈ کے معاملے پر یورپی رہنماؤں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ گرین لینڈ کے معاملے پر یورپی رہنماؤں کو ٹرمپ کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ گرین لینڈ عالمی میزائل دفاع کیلئے نہایت اہم ہے، بعض مخالف طاقتوں نے گرین لینڈ میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب 7 یورپی ممالک نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گرین لینڈ کے معاملے پر فیصلہ کرنے کا حق صرف گرین لینڈ اور ڈنمارک کو حاصل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں