وینزویلا امریکا سے توانائی کے شعبے میں شراکت داری کیلئے تیار
کراکس: (دنیا نیوز) وینزویلا امریکا سے توانائی کے شعبے میں شراکت داری کیلئے تیار ہوگیا۔
وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز کا کہنا ہے ہمارے پاس دنیا کے بڑے تیل اور گیس کے ذخائر موجود ہیں، وینزویلا بین الاقوامی قانون کے مطابق تجارتی معاہدوں کے ذریعے باعزت تعلقات چاہتا ہے۔
وینزویلا کے وزیر داخلہ کابیلو کا کہنا ہے صدر نکولس مادورو کو اقتدار سے ہٹانے کیلئے کئے گئے امریکی حملے میں 100 افراد ہلاک ہوئے، مادورو کے سکیورٹی دستے کے کئی ارکان کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔