پاک سری لنکا دوسرا ٹی 20: بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار
دمبولا: (دنیا نیوز) دمبولا میں بارش کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ کیلئے ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا۔
پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آج آمنے سامنے ہوں گی، میچ ٹاس پاکستانی وقت کے مطابق چھ بجے ہونا تھا جو بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی، گرین شرٹس کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔