امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نیٹو پر عدم اعتماد کا اظہار

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے شک ہے اگر ہمیں ضرورت پڑی تو نیٹو ہمارے ساتھ ہوگا یا نہیں، ہم ہمیشہ نیٹو کیلئے موجود رہیں گے، چاہے وہ ہمارے ساتھ نہ ہو، امریکا نہ ہو تو روس اور چین کو نیٹو کا ذرا بھی خوف نہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ مداخلت نہ کرتا تو اس وقت روس کے پاس پورا یوکرین ہوتا، میں نے نیٹو کا جی ڈی پی بڑھا کر 5 فیصد تک پہنچایا، نیٹو کے بڑے حامی اپنے واجبات ادا نہیں کر رہے تھے۔

واضح رہہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اکیلے 8 جنگیں ختم کرنے کا تذکرہ کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں