غزہ میں صیہونی فورسز کی بربریت جاری، مزید 4 فلسطینی شہید

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج کی غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، تازہ حملوں میں11 سالہ بچی سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق شمالی اور جنوبی غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 11 سالہ بچی سمیت 4 فلسطینی شہید اور 3 زخمی ہوئے۔

گزشتہ سال 10 اکتوبر میں معاہدے کے بعد سے اسرائیل 1100 بار جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کرچکا ہے جس میں 400 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

دوسری طرف اسرائیل نے حماس سے آخری یرغمالی کی باقیات کا مطالبہ کر دیا، اسرائیلی حکام کا کہنا ہے آخری یرغمالی کی باقیات ملنے تک غزہ جنگ بندی کے اگلے مرحلے تک نہیں جائیں گے اور نہ ہی رفح کراسنگ کھولیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں