روس میں نجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 2 افراد ہلاک
ماسکو: (دنیا نیوز) روس میں پرم علاقے میں ایک نجی ہیلی کاپٹر حادثے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹر بارڈیمنسکی ضلع میں واقع ایک تفریحی مرکز کے احاطے میں گر کر تباہ ہوا، حادثے میں 2 افراد کی ہلاکت کے علاوہ زمین پر کسی قسم کا مزید نقصان نہیں ہوا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ٹیک آف کے دوران ہیلی کاپٹر کا پروپیلر اس کی ڈھلوان کے اوپر لگی کیبلز میں پھنس گیا، جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر برف پر جا گرا، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تقریباً 40 ریسکیو اہلکار اور 14 مشینیں جائے حادثہ پر موجود ہیں۔