حکومتی نیلامی میں 979 ارب روپے مالیت کے ٹی بلز فروخت

کراچی: (دنیا نیوز) حکومتی نیلامی میں 979 ارب روپے مالیت کے ٹی بلز فروخت ہوگئے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق حکومت نے ایک ماہ کے 87.2 ارب روپے مالیت کے ٹی بلز 10.20 کٹ آف پر فروخت کئے، ایک ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 28.6 بیسز پوائنٹس کم ہوئی، حکومت نے 3 ماہ کے 79.6 ارب روپے مالیت کے بلز 10.15 کٹ آف پر فروخت کئے۔

سٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ چھ ماہ کے 51.6 ارب مالیت کے بلز 10.158 کٹ آف ایلڈ پر فروخت ہوئے، 12 ماہ کے 760.9 ارب روپے مالیت کے بلز 10.159 کٹ آف پر فروخت کئے گئے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں