سری لنکا کے خلاف جیت قومی ٹیم کی محنت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، گورنر سندھ
کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف جیت قومی ٹیم کی محنت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے قومی کرکٹ ٹیم کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کے خلاف شاندار فتح پر مبارکباد دی، اور کپتان سمیت پوری ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ 6 وکٹوں سے کامیابی ٹیم کے بلند حوصلوں کی عکاس ہے، کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، امید ہے کہ قومی ٹیم سیریز کے اگلے میچز میں بھی فتوحات کا تسلسل برقرار رکھے گی۔
خیال رہے کہ ٹی 20 سریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، شاہینوں نے سری لنکا کی جانب سے ملنے والا 129 رنز کا ہدف آسانی کے ساتھ 16.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔