96 فیصد گھرانوں کو موبائل یا سمارٹ فون کی سہولت میسر ہے، پی ٹی اے
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ سال 2024-2025 میں پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق پاکستان میں 70 فیصد سے زائد گھرانے انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں، سال 2019ء کے مقابلے میں انٹرنیٹ استعمال میں دوگنا سے زائد اضافہ ہوا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا ڈیجیٹل رسائی میں 77 فیصد کے ساتھ سر فہرست ہے جہاں انفرادی سطح پر انٹرنیٹ استعمال 17 فیصد سے بڑھ کر 57 فیصد ہو گیا، جبکہ ملک بھر میں 92 فیصد افراد موبائل فون استعمال کر رہے ہیں۔
— PTA (@PTAofficialpk) January 2, 2026
پی ٹی اے نے مزید بتایا کہ شہری علاقوں میں خواتین کا انٹرنیٹ استعمال مردوں سے زیادہ ہے، خواتین اور مرد مجموعی طور پر انٹرنیٹ یکساں طور پر استعمال کر رہے ہیں، ڈیجیٹل آگاہی، آن لائن تحفظ اور ڈیجیٹل مہارتوں میں بہتری آئی ہے۔