پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ، بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے شیڈول کا اعلان کر دیا
ڈھاکا: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلا دیش، بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم دو مرحلوں میں بنگلا دیش کا دورہ کرے گی، پاکستان ٹیم مارچ میں ون ڈے سیریز اور مئی میں ٹیسٹ سیریز کے لیے بنگلا دیش کا دورہ کرے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم تین ون ڈے میچز کی سیریز 12سے 16مارچ تک کھِلی جائے گی
اس کے بعد قومی ٹیم مئی میں ٹیسٹ سیریز کے لئے دو بارہ بنگلا دیش کا دورہ کرے گی، پہلا ٹیسٹ 8 مئی اور دوسرا ٹیسٹ 16 مئی سے شروع ہو گا۔
واضح رہے کہ اس دورے میں پہلے مارچ اور اپریل کے دوران دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز شیڈول تھے۔