نیپال میں چھوٹا مسافر طیارہ رن وے سے پھسل کر جھاڑیوں میں جا گھسا
کھٹمنڈو: (دنیا نیوز) نیپال میں چھوٹا مسافر طیارہ رن وے سے پھسل کر قریب واقع جھاڑیوں میں جا گھسا۔
خبرایجنسی کے مطابق یہ واقعہ نیپال کے شہر بہادر پور ایئرپورٹ پر پیش آیا، طیارے میں 51 مسافر سوار تھے، طیارہ پھسلنے کے واقعے میں تمام مسافر محفوظ رہے۔
نیپالی میڈیا کے مطابق تمام مسافروں کو محفوظ طریقے سے باہر نکال لیا گیا، جبکہ طیارے کو تکنیکی جانچ کیلئے واپس بھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔