قومی کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کھیلنے ڈھاکہ جائے گی، بنگلا دیش کی تصدیق
ڈھاکہ: (دنیا نیوز) بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلا دیش کی تصدیق کر دی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم رواں سال بنگلا دیش میں وائٹ اور ریڈ بال سیریز کھیلے گی، ٹی 20 ورلڈ کپ کے اختتام پر پاکستان کرکٹ ٹیم تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے بنگلا دیش جائے گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان بنگلا دیش میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی، دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہو گی۔
دوسری جانب پی سی بی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔