پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا اختتام تاریخی سطح پر ہوا، 100 انڈیکس نے تاریخ کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ اور بند ہونے کے دو نئے ریکارڈ قائم کردیئے۔

100 انڈیکس ٹریڈنگ کا اختتام 2679 پوائنٹس اضافےسے پہلی بار 1 لاکھ 79 ہزار 34 پوائنٹس پر ہوا۔

ہنڈرڈ انڈیکس دوران ٹریڈنگ 3 ہزار زائد پوائنٹس بڑھ کر پہلی بار 1 لاکھ 79 ہزار 467 کی ریکارڈ حد تک ٹریڈ ہوا۔

سٹاک ایکسچینج میں دوران ٹریڈنگ ریکارڈ تیزی سے 1 لاکھ 77 ہزار ، 1 لاکھ 78 ہزار اور 1 لاکھ 79 ہزار کی حدیں عبور ہوئیں۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 565 کمپنیوں میں سے 253 کمپنیوں میں اضافہ، 201 کمپنیوں میں کمی ہوئی، 1 ارب 11 کروڑ مالیت شیئرز کے سودے 64 ارب روپے میں طے ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں