پنجاب حکومت کا گوشت کی برآمد کیلئےخصوصی 'زونز' قائم کرنے کا فیصلہ

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے گوشت کی برآمد کے لیے خصوصی ' زونز' قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں 20 منہ کھر فری زونز متعارف کرائے جائیں گے، گوشت کی ایکسپورٹس میں منہ کھر کی بیماری سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

81 کروڑ روپے کی لاگت سے مال مویشیوں کو منہ کھر کی بیماریوں سے پاک رکھا جائے گا، جانوروں کی صحت کے عالمی معیار حاصل کرنے کے لیے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

ترجمان محکمہ لائیو سٹاک کے مطابق پروگرام کا پی سی ون منظور ہوچکا ہے اور اس پر کام شروع کر دیا گیا ہے، ضلع بہاولنگر کو منہ کھر فری زون قرار دیدیا گیا ہے جہاں فری ویکسی نیشن شروع ہے۔

محکمہ لائیو سٹاک کے ترجمان نے بتایا کہ کٹوں اور بچھڑوں کیساتھ مٹن کو بھی لائیوسٹاک کارڈ پروگرام میں شامل کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں