ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد نمایاں اضافہ ریکارڈ
کراچی :(دنیا نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
صرافہ مارکیٹوں کے تاجروں کے مطابق فی تولہ سونا 5 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 60 ہزار 262 روپے کی سطح پر پہنچ گیا، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 887 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 94 ہزار 600 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث یہ نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 57 ڈالر بڑھ کر 4379 ڈالر کا ہوگیا۔
واضح رہے گزشتہ روز الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 24 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 322 ڈالر کی سطح پر آگئی تھی جس کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 400 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 54 ہزار 562 روپے تک پہنچ گئی تھی۔