2025: خیبرپختونخوا میں 15 خواجہ سرا قتل کئے گئے: پولیس

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا پولیس کے مطابق 2025 کے دوران صوبہ بھر میں 15 خواجہ سرا قتل کر دیئے گئے۔

ورسک روڈ حسن گھڑی کے قریب گزشتہ روز بھی فائرنگ سے خواجہ سرا کے جاں بحق ہونے کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ سال مردان میں 6، پشاور 5، چارسدہ 3، ایبٹ آباد میں ایک خواجہ سرا قتل ہوا، رواں سال خواجہ سرا کے قتل کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

خواجہ سرا تنظیم کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ دس سال کے دوران 157 خواجہ سراؤں کو قتل کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں