گٹروں میں گرنے کے افسوسناک واقعات: میئر کراچی نے شہریوں سے حل پوچھ لیا

کراچی: (دنیا نیوز) گٹروں میں شہریوں کے گرنے کے افسوسناک واقعات پر میئر کراچی نے شہریوں سے حل پوچھ لیا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں بتائیں کیا کروں؟ شہری جو حل دیں اس پر عمل کرنے کو تیار ہوں، مسئلہ گٹر کے ڈھکن چوری ہونے کا ہے، منشیات کے عادی افراد لوہا بیچنے کیلئے یہ کام کرتے ہیں، گٹر کے ڈھکن چوری کرکے سریا نکال کر بیچ دیتے ہیں۔

وزیراعلیٰ، وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ سے اس معاملے پر میٹنگ کروں گا، کہیں گٹر کا ڈھکن نہ ہو تو عوام 1334 پر اطلاع دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں