موٹر سائیکل اور لوڈر رکشہ میں تصادم، ریسکیو اہلکار جاں بحق

منکیرہ: (دنیا نیوز) منکیرہ کے نواحی علاقہ جڑی سواگ روڈ پر موٹر سائیکل اور لوڈر رکشہ میں تصادم کا افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔

ریسکیو 1122 عملہ کے مطابق افسوسناک حادثہ میں ریسکیو اہلکار خورشید اقبال جاں بحق ہو گیا۔

عملہ کے مطابق ریسکیو اہلکار منکیرہ سینٹر پر ڈیوٹی سر انجام دینے کیلئے جارہا تھا کہ راستے میں حادثہ پیش آگیا۔

ریسکیو 1122 عملہ نے اپنے ساتھی اہلکار کی ڈیڈ باڈی کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال منکیرہ منتقل کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں