دسمبر 2025 میں تاریخ کی بلند ترین ٹیکس وصولی ہوئی: وفاقی وزیر خزانہ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہوا کہ دسمبر 2025 میں تاریخ کی بلند ترین ٹیکس وصولی ہوئی، ،بہتر ٹیکس تعمیل سے رسمی شعبے پر بوجھ کم ہوگا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایف بی آر فیلڈ فارمیشنز سے ویڈیو لنک خطاب میں ریکارڈ ٹیکس وصولی پر ایف بی آر کی کارکردگی کو سراہا، بریفنگ میں بتایا گیا دسمبر میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولی 1427 ارب روپے رہی۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ نومبر کے مقابلے دسمبر میں ٹیکس وصولی میں مجموعی طور پر 59 فیصد اضافہ ہوا، انکم ٹیکس وصولی میں 107 فیصد نمایاں اضافہ ہوا، دسمبر میں انکم ٹیکس وصولی 831 ارب روپے تک پہنچ گئی۔
وفاقی وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ سیلز ٹیکس وصولی میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، وزیر خزانہ نے ٹیکس نیٹ مزید وسیع کرنے پر زور دیا۔