ڈسکہ: گھریلو ناچاقی پر 2 بچوں کے باپ نے زندگی کا خاتمہ کر لیا

ڈسکہ: (دنیا نیوز) محلہ گاگا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دو بچوں کے باپ نے گھریلو ناچاقی پر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق 40 سالہ شمشیر عرف جمشید نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی، اہلِ محلہ کے مطابق میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا جو شمشیر کی خودکشی کا باعث بنا۔

خودکشی کرنے والے شمشیر کے 2 کمسن بچے تھے، شمشیر کا خاندان غم سے نڈھال ہے، تھانہ سٹی پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹمارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں