پاکپتن: دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

پاکپتن: (دنیا نیوز) ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق مسلح ڈاکو گھر سے مویشی اور رائفل لوٹ کر فرار ہوگئے، دوران واردات مزاحمت کرنے پر شبیر نامی شخص کو گولی لگی جسے زخمی حالت میں ہسپتال مُنتقل کیا گیا، مگر جاں بر نہ ہو سکا۔

ڈکیتی کا واقعہ نواحی علاقہ بُنگہ حیات میں پیش آیا، ملزمان گھر والوں کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کرتے رہے، پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی تفتیش کا آغاز کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں