سوڈان: گھر پر ڈرون حملہ میں بچوں سمیت 13 افراد ہلاک
خرطوم: (ویب ڈیسک) سوڈان میں ایک گھر پر ہونے والے ڈرون حملے میں بچوں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ ڈرون حملہ سوڈان کے شہر العبید میں ایک گھر پر ہوا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 8 بچوں سمیت 13 افراد شامل ہیں جبکہ مرنے والوں میں سے زیادہ تر کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) نے یہ حملہ فوج کے زیر کنٹرول علاقے میں کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی تاہم سوڈان میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان گزشتہ کئی سالوں سے کشیدگی جاری ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔