آذربائیجان کا غزہ کیلئے عالمی امن فوج میں شامل نہ ہونے کا اعلان
باکو: (ویب ڈیسک) آذربائیجان نے غزہ کے لیے عالمی امن فوج میں شامل نہ ہونے کا اعلان کردیا۔
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنی سرحدوں سے باہر غزہ سمیت کہیں بھی کسی بھی امن مشن میں فوجی دستہ بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔
ایک انٹرویو میں صدر الہام علیوف نے کہا کہ آذربائیجان غزہ میں امن فوج کے آپریشن کے بارے میں سوالات کی فہرست کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں آذربائیجان سے باہر کسی اور ملک میں فوج بھیجنے پر بالکل بھی غور نہیں کر رہا ہوں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق آذری حکومت کے ایک عملدار نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ آذربائیجان اس طرح کے آپریشن کے لیے کوئی فوجی فراہم نہیں کرے گا۔