فٹبال گراؤنڈ میں پیراٹروپر کے تماشائیوں پر گرنے کا انوکھا واقعہ

ٹیکساس (دنیا نیوز) آرمڈ فورسز باؤل 2026 کے آغاز سے پہلے ایک سکائی ڈائیونگ حادثہ پیش آیا، چار سِول پیرا ٹروپرز میں سے ایک کا پیراشوٹ فیلڈ گول کے جال سے الجھ گیا اور پیراٹروپر تقریباً 35 فٹ کی بلندی سے تماشائیوں میں جا گرا۔

یہ واقعہ رائس یونیورسٹی اور ٹیکساس سٹیٹ یونیورسٹی کے درمیان میچ سے قبل پیش آیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیرا ٹروپر ہوائی چھلانگ کے بعد فیلڈ کی جانب آ رہا تھا، مگر اچانک فیلڈ گول کے جال میں پھنس گیا۔

 جال سے چھوٹنے کے بعد وہ تقریباً 30 سے 35 فٹ کی بلندی سے میدان میں گر گیا جہاں موجود افراد اس کی جانب دوڑے لیکن وہ خود ہی چند سیکنڈ میں کھڑا ہو گیا اور خوش قسمتی سے اسے کوئی بڑی چوٹ نہیں آئی۔

اس دوران رائس یونیورسٹی کے ایک کھلاڑی ڈیفنس بیک ڈیوون ہُک زخمی ہو گئے اور انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، ہُک کی چوٹ کی نوعیت کے بارے میں ابھی کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔

علاوہ ازیں پیرا ٹروپر کی شناخت ابھی تک منظر عام پر نہیں آئی اور مزید وہاں موجود لوگوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں