کراکس آپریشن میں کیوبا کے فوجی بھی مارے گئے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تصدیق
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراکس آپریشن میں کیوبا کے فوج بھی مارے گئے۔
وائٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہماری فوج دنیا کی طاقتور ترین فوج ہے، دنیا کی کوئی فوج ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتی۔
امریکی صدر نے کہا کہ آپریشن کے دوران وینزویلا کی بجلی بند ہوگئی اور لوگ پریشان ہوئے، کراکس میں کارروائی بہترین حکمت عملی کا نتیجہ تھی، جب کہ انہوں نے تصدیق کی کہ آپریشن میں کیوبا کے فوجی بھی مارے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیمو کریٹ سینیٹر چک شومر اچھے انسان نہیں ہیں اور وہ وینزویلا کے صدر کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایک سال میں ہماری حکومت نے بہت سے ریکارڈ قائم کئے اور میں اپنے آپ کو ایک کامیاب صدر تصور کرتا ہوں، میں نے سوئنگ سٹیٹس میں کامیابی حاصل کی اور سب سے زیادہ پاپولر ووٹ لئے۔
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ اب ہم مڈ ٹرم انتخابات میں تاریخ بنانے جا رہے ہیں اور ہماری پالیسی صحیح ہے جبکہ مخالفین کی خراب ہے۔