چوہے 200 کلو چرس کھا گئے، منشیات سمگلنگ کا مرکزی ملزم رہا

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت میں مبینہ طور پر چوہوں کے 200 کلو چرس کھانے کے بعد عدالت نے منشیات سمگلنگ کے ایک مقدمے میں مرکزی ملزم رہا کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھارکھنڈ کی عدالت نے منشیات سمگلنگ کے ایک مقدمے میں مرکزی ملزم کو بری کر دیا اور شواہد کو سنبھالنے میں سنگین کوتاہیوں پر پولیس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ مقدمہ 2022 کا ہے، جب ریاست جھارکھنڈ میں پولیس نے قومی شاہراہ پر ایک گاڑی کو روکا اور اس میں چھپائی گئی بڑی مقدار میں چرس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

ٹرائل کے دوران پولیس نے کہا کہ ضبط کی گئی تقریباً 200 کلو گرام چرس، جس کی مالیت تقریباً 3 کروڑ پاکستانی روپے تھی، گودام میں چوہوں نے کھا لی، اب ثبوت پیش نہیں کیا جا سکتا۔

جج نے اس وضاحت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیان پولیس کی جانب سے کیس کے پورے طریقہ کار پر شکوک پیدا کرتا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں