مسلح افراد کی پولیس پر فائرنگ، اے ایس آئی سمیت دو پولیس اہلکار زخمی
دادو: (دنیا نیوز) اریگیشن کالونی کے قریب مسلح افراد کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کا واقعہ پیش آگیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔