سبی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
سبی: (دنیا نیوز) سبی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سبی کے نواحی علاقے حاجی شہر میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، فائرنگ سے 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔